Monday, July 26, 2010

آخر کیوں ؟

آخر کیوں ؟
ایک ویب سائٹ پر یہ خبر پڑی کافی دیر تک سوچتا رہا کہ آخر ہر پابندی مسلمانوں پر کیوں لگتی ھے-
سپین کے شہر کیٹالونین میں  ایک مسجد پر شہر کی کونسل نے نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی ہے -
وجہ یہ بتائ گئ ھے کہ نمازیوں کی تعداد زیادہ ھو نے کی وجہ سے  فائر کوڈ کی خلاف ورزی ھو رہی تھی ـ
ویسے اس سے کہیں زیادہ قانونی اور سنگین اخلاقی خلاف ورزیاں تو چرچوں ، مندروں وغیرہ میں آے دن اخبارات کی زینت
بنتی رہتی ہیں مگر دنیا میں کہیں بھی ان پر پابندی نہیں لگتی -
مسلمانوں کی موجودہ حالت زار اور بےوجہ پابندیوں پر علّا مہ اقبال کا ایک مصرعہ یاد آرہا ہے-
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات
مکمّل خبر یہاں پڑھیں ـ

Sunday, July 25, 2010

بہت شکریہ پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں کرکٹ کے پنڈتوں کی پیشنگوئ ایک مرتبہ پھر سچ ثابت ہوئ ہے کہ یہ ٹیم کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ھے ـ
آسٹریلیاکے خلاف پندرہ سال سال بعد ٹیسٹ میچ کی جیت کی خوشی قومی کرکٹ ٹیم اور تمام اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کو مبارک ہو ـ کرپشن،دہشت گردی،لوڈشیڈنگ،مہنگائ اور ٹارگٹ کلنگ کی ماری ھوئ قوم کو کوئ اچھی خبر تو سننے کوملی ـ
نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی کرکٹ ٹیم نے حقیقت میں ایک کارنامہ سرانجام دیاہے ـ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ـ
لگتا ہے آخری عمر میں اللّٰہ نے اعجاز بٹ کی بھی سن لی ھے میراخیال ھے اس دفعہ اعجاز بٹ نے سری پائے اکیلے نہیں کھائے بلکہ کھلاڑیوں کو بھی شریک کیا ـ
اگر سلمان بٹ کیطرح قوم کو بھی تازہ دم ، پرعزم اور ایماندار قیادت میسر آجائے تو امید کی جاسکتی ہے کہ مو جودہ چھایا ہوا اندھیرا آھستہ آہستہ دور ھو جائے گا ـ
ایک دفع پھر انہونی خوشی مبارک ہو ـ

Friday, July 23, 2010

آہ ! بیچارہ

پاکستان میں ایک شخص پایا جاتا ہےـ جسے جناب زرداری صاحب کی عنایت سے بار بار اعلٰی عہدوں سے نوازا جاتاہےـمگر وہ شخص ہے کہ چند ماہ سے زیادہ اپنے عہدے پر ٹکتا ہی نہیں (لگتا ہے کہ اس کے پاؤں میں چکر یے) وہ اپنی طرف سے اس مقولے پر عمل کرتا ہے کہ حرکت میں برکت ہے مگر اس کی ہر حرکت الٹی اس کے گلے میں پڑ جا تی ہے ـ
جی جناب! آپ صحیح سمجھے سینیٹر سردار لطیف احمد کھو سہ کی بات ہو رہی ہے ـ جنہیں زرداری صا حب کی نظر عنایت سے اٹا رنی جنرل آف پاکستان کے اعلٰی عہدے سے نوازا گیا تھا مگر صا حب موصوف نے سپریم کورٹ میں کر پشن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ـ عنقرعب تھا کہ گردن زنی قرار پاتے کہ سید یوسف رضا گیلانی نے چیف جسٹس آف پاکستان کی منّت سماجت کر کے گلو خلاصی کروائ ـ ذرا کمر ہی سیدھی کی تھی کہ زرداری صاحب نے اگلے مشن پر روانہ کر دیا کہ وزیر اعظم کو آئ ٹی کے معاملات میں مشا ورت سے نوازئے لیکن کھو سہ صا حب نے صرف مشا ورت پر اکتفا نہ کیابلکہ وزیر کے اختیارات بھی سنبھا ل لیے ـ بس یہیں سے رسوائ کے اک نئے باب کا آغاز یوتا یےـ
موصوف نے آئ ٹی کے میدان میں وہ اندھیر نگری مچائ کہ الامان والحفیظ ـ کہ بہ امر مجبوری گیلانی صا حب کو کھو سہ صا حب سے وزارت کے اختیارات چھیننا پڑے حا لانکہ اندھیر نگری تو وزیر پانی و لوڈ شیڈنگ نے بھی مچا ئ ہوئ ہے ـ مگر لگتا ہے کہ کھوسہ صا حب کچھ اس بے ڈھنگے انداز میں چاند ماری کرتے ہیں کہ اپنے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے لئے بھی رسوائ کا سامان پیدا کر لیتے ہیں ـ
پتہ نہیں کھوسہ صاحب کو عقل کب آئے گے اور اگر اپنا تجربہ اس میدان میں کام نہیں آرہا تو اپنے ہم عصروں راجہ پرویز اشرف،جاکھرانی صاحب،میاں منظور احمد وٹو،بدنام زمانہ ایل ـاین ـجی کی امپورٹ کے ذمہ دار سید نوید قمر یا اپنے وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی شاگردی اختیار کرلیں اور ان کے وسیع تجربے سے کچھ سبق سیکھ لیں ـ تو قوی امکان یے کہ مستقبل میں رسوا نہیں ھوںگے ـ
ویسے قصور کھسہ صاحب کا بھی نہیں ھے کہ بندے کو پھلی دفعہ طاقت اور اختیار ملے تو وہ اپنی جیبیں جلد ازجلد بھرنے کی کوشش کر تا ہے لیکن اب امید کی جا سکتی ہے کھوسہ صاحب نے ماضی کے تجربات سے بیت کچھ سیکھا ہوگا اور اگر زرداری صاحب نے ایک دفعہ پھر عنایت کی تو پاکستان کی عوام کو کھوسہ صاحب مایوس نہیں کریںگے--

جنرل کیا نی اور دہشت گردی

دنیا میں سات عجائبات کا بہت چرچاہے۔مگراب آٹھویں عجو بے یعنی پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کر دینا چاہئےـ اس ملک میں جو بھی حکمران آتا ہے وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس ملک کے لئے نا گزیر ہے اور اس کے بغیر یہ ملک خدانخواستہ ایک لمحے کے لئے بھی نہیں چل سکے گا-اس دلفریب اور تباہ کن سوچ کی شروعات نام نہادفیلڈمارشل جنرل ایّوب خان سے ہوئ اور براستہ سویلین مارشل لاء اور قا ئد عوام ذوالفقار علی بھٹوتک جا پنہچی پھر امیر المو منین ضیا ءالحق سے ہوتی ہوئ رو شن خیال جنرل پرویزمشرّ ف تک جا پہنچی-
اب یہ انکشاف وزیر اعظم پاکستان سیّد یوسف رضا گیلا نی کے دل و دماغ پر ہوا کہ جنرل کیانی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پوری پاکستان آرمی میں واحد جرنیل ہیں جو یہ جنگ لڑ سکتے ہیں اور گیلانی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں گےکیو نکہ وہ جمہوریت پسند جرنل ہیں ـ حا لانکہ ما ضی کی تاریخ کچھ اور بتاتی ہے ـ بقیہ آرمی نا اہل کما نڈروں سے بھری پڑی ہے اور اس جنگ کو لڑنے کے اہل نہیں ہیں ـ اور ہو سکتا ہے کہ کوئ جمہو ریّت کش جرنل بر سر اقتدار نہ آجائے ـ
اور اقتدار کی کرسی گیلانی اور زرداری سے چھن نہ جائےـ
پاک آرمی زندہ باد

Saturday, July 17, 2010

بنگلہ دیش میں مولانا مودودی کی کتابیں ہٹا لی گئیں

بنگلہ دیش میں اسلامی فاؤنڈیشن کے حکم پر بر صغیر پاک و ہند میں جماعت اسلامی کے بانی مولانا ابو اعلیٰ مودودی کی تمام کتابیں ملکی مساجد کی لائبریریوں سے ہٹا دی گئیں ہیں۔مزید یہاں پڑھئے۔