بہت شکریہ پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں کرکٹ کے پنڈتوں کی پیشنگوئ ایک مرتبہ پھر سچ ثابت ہوئ ہے کہ یہ ٹیم کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ھے ـ
آسٹریلیاکے خلاف پندرہ سال سال بعد ٹیسٹ میچ کی جیت کی خوشی قومی کرکٹ ٹیم اور تمام اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کو مبارک ہو ـ کرپشن،دہشت گردی،لوڈشیڈنگ،مہنگائ اور ٹارگٹ کلنگ کی ماری ھوئ قوم کو کوئ اچھی خبر تو سننے کوملی ـ
نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی کرکٹ ٹیم نے حقیقت میں ایک کارنامہ سرانجام دیاہے ـ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ـ
لگتا ہے آخری عمر میں اللّٰہ نے اعجاز بٹ کی بھی سن لی ھے میراخیال ھے اس دفعہ اعجاز بٹ نے سری پائے اکیلے نہیں کھائے بلکہ کھلاڑیوں کو بھی شریک کیا ـ
اگر سلمان بٹ کیطرح قوم کو بھی تازہ دم ، پرعزم اور ایماندار قیادت میسر آجائے تو امید کی جاسکتی ہے کہ مو جودہ چھایا ہوا اندھیرا آھستہ آہستہ دور ھو جائے گا ـ
ایک دفع پھر انہونی خوشی مبارک ہو ـ
اسی طرح کی مزید کامیابیوں کی ضرورت ہے
ReplyDeleteجی جناب ـ اللّٰہ ہمیں ہمت دےـz
ReplyDeleteپاکستان ورلڈ کپ جیت نہ سکا پر ہمیں فخر ہے پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ گیا
ReplyDeleteہار جیت کھیل کا حصہ ہے