Sunday, July 25, 2010

بہت شکریہ پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں کرکٹ کے پنڈتوں کی پیشنگوئ ایک مرتبہ پھر سچ ثابت ہوئ ہے کہ یہ ٹیم کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ھے ـ
آسٹریلیاکے خلاف پندرہ سال سال بعد ٹیسٹ میچ کی جیت کی خوشی قومی کرکٹ ٹیم اور تمام اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کو مبارک ہو ـ کرپشن،دہشت گردی،لوڈشیڈنگ،مہنگائ اور ٹارگٹ کلنگ کی ماری ھوئ قوم کو کوئ اچھی خبر تو سننے کوملی ـ
نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی کرکٹ ٹیم نے حقیقت میں ایک کارنامہ سرانجام دیاہے ـ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ـ
لگتا ہے آخری عمر میں اللّٰہ نے اعجاز بٹ کی بھی سن لی ھے میراخیال ھے اس دفعہ اعجاز بٹ نے سری پائے اکیلے نہیں کھائے بلکہ کھلاڑیوں کو بھی شریک کیا ـ
اگر سلمان بٹ کیطرح قوم کو بھی تازہ دم ، پرعزم اور ایماندار قیادت میسر آجائے تو امید کی جاسکتی ہے کہ مو جودہ چھایا ہوا اندھیرا آھستہ آہستہ دور ھو جائے گا ـ
ایک دفع پھر انہونی خوشی مبارک ہو ـ

3 comments:

  1. اسی طرح کی مزید کامیابیوں کی ضرورت ہے

    ReplyDelete
  2. جی جناب ـ اللّٰہ ہمیں ہمت دےـz

    ReplyDelete
  3. پاکستان ورلڈ کپ جیت نہ سکا پر ہمیں فخر ہے پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ گیا
    ہار جیت کھیل کا حصہ ہے

    ReplyDelete